ضلعی انتظامیہ انسداد پولیومہم کی کامیابی کے لئے متحرک

 ضلعی انتظامیہ انسداد پولیومہم کی کامیابی کے لئے متحرک

  

لاہور(پ ر)پنجاب حکومت کی ہدایات پرضلعی انتظامیہ انسدادِ پولیو مہم کو مؤثر بنانے کے لئے پوری طرح متحرک ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے میں کوئی کسر نہ اُٹھا رکھی جائے گی اور تمام تر ضروری اقدامات اور وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ علاوہ ازیں ڈی سی  کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے افسران نے پولیو ورکرز کی کارکردگی اور انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کئے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے یو سی 79 شادی پارک، اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے یو سی 31 گلبرگ،اے سی رائیونڈ عدنان رشید نے یو سی 149،اے سی شالیمار مہدی مالوف نے یو سی 39کے دورے کئے اور پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیااورشہریوں کو پولیو ٹیموں سے تعاون کرنے کی اپیل بھی کی۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -