نامور اداکارہ ماہرہ خان بھی ٹک ٹاک پر ایکٹو

نامور اداکارہ ماہرہ خان بھی ٹک ٹاک پر ایکٹو

  

لاہور (فلم رپورٹر)فلمسٹار ماہرہ خان نے ٹک ٹاک پر ایکٹو ہوگئیں،نئی ویڈیوز اپلوڈ کردیں،پرستاروں کا ویلکم،تفصیلات کے مطابق ماہرہ خان نے بھی خود کو ٹک ٹاک پر ایکٹو کر لیا ہے ان دنوں وہ مختلف ویڈیوز میں ایکٹنگ کرتی نظر آرہی ہیں اس کے ساتھ ساتھ وہ وہ اپنی شوٹنگز ریکارڈنگز اور روز مرہ کی مصروفیات کی بھی ٹک ٹاک ویڈیوز بنا کر اپلوڈ کررہی ہیں ان کے فالوورز نے بھی انہیں ٹک ٹاک پر ویلکم کیا ہے اور ان کی ویڈیوز کو پسندیدگی کی سند دے رہے ہیں۔ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک کو مثبت لیا جائے تو انٹرٹینمنٹ سے بھرپور ایپلیکیشن ہے اور میرے خیال میں اسے مثبت سرگرمیوں کے لئے استعمال کیا جانا چاہیے۔

ناکہ منفی کاموں میں،ماہرہ خان نے مذیدکہاکہ فارغ اوقات میں وہ اس سے بھرپور طریقے سے انجوائے کررہی ہیں ا ور انہیں خوشی ہے ک ان کے پرستاراب ان کے فالوورز بھی بنتے جارہے ہیں اور ان کی ویڈیوز کو آن کی آن میں ڈھیروں لائکس اور ویوز مل جاتے ہیں۔

مزید :

کلچر -