مہوش کا کردار نبھانا میرے لئے بہت مشکل تھا، عائزہ خان

  مہوش کا کردار نبھانا میرے لئے بہت مشکل تھا، عائزہ خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)پہلی بارٹی وی ڈرامہ ”میرے پاس تم ہو“میں بے وفا مہوش کا کردارادا کرنے والی اداکارہ عائزہ خان نے اپنے کردار پر بات کی عائزہ خان نے ڈرامہ میں ’مہوش‘ نامی کردار ادا کیا تھا عائزہ خان کو ’مہوش‘ کا کردار ادا کرنے پر خوب تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا تاہم وہ اب تک خاموش تھیں لیکن ڈرامے کی آ خری قسط نشر ہوتے ہی عائزہ خان نے انسٹاگرام پر پوسٹ میں اعتراف کیا کہ ’مہوش‘ کا کردار نبھانا ان کے کیریئر کا مشکل ترین مرحلہ تھا۔اداکارہ نے اپنی مختصر پوسٹ میں لکھا کہ 25 جنوری کی شب لوگوں نے آخری بار’مہوش‘ کے کردار کو ٹی وی پر دیکھا۔
تھا اس کے بعد ’مہوش‘ غائب ہوگئی ہے۔

مزید :

کلچر -