عتیق الرحمن کی مزاحیہ ڈرامہ ”تھانہ ٹک ٹاک“جلد شروع ہوگی

  عتیق الرحمن کی مزاحیہ ڈرامہ ”تھانہ ٹک ٹاک“جلد شروع ہوگی

  

لاہور(فلم رپورٹر)کامیڈی ڈرامہ سیریز ”چوکی نمبر 420“کی کامیابی اوربے انتہا پذیرائی کے بعد راِئٹر و ڈائریکٹر عتیق الرحمن ایک نجی چینل کیلئے اِسی طرز پراپنا نیا کامیڈی ڈرامہ سیریز ”تھانہ ٹِک ٹاک“ بنانے جا رہے ہیں۔” تھانہ ٹِک ٹاک“کے پروڈیوسر رمضان بلال ہیں جبکہ ڈرامہ کی کاسٹ میں افتخارٹھاکر، بابرعلی، شاذب مرزا، سخاوت ناز، سردارکمال، زْنیرا ماہم، اقصیٰ ملک اور شاہ جہاں رانا شامل ہیں۔ راِئٹر و ڈائریکٹر عتیق الرحمن نے ”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بطورراِئٹر ڈرامہ”تھانہ ٹِک ٹاک“ اْ ن کاآٹھواں مزاحیہ پراجیکٹ ہے۔

گفتگو کرتے عتیق الرحمن نے کہا کہ خصوصاََ ٹی وی انڈسٹری میں کامیڈی ڈراموں کا بہت فقدان ہے جبکہ لوگوں کواپنی زندگیوں میں خوشی اور ہنسی کے مواقع کم ہی میسر ہیں ایسے میں گھر بیٹھے آسان تفریح کا لوگوں کومل جانا کسی غنیمت سے کم نہیں۔ سنجیدہ ڈراموں سے زیادہ کامیڈی ڈرامہ لکھنا پسند ہے۔کیونکہ عام زندگی میں ہنسنا ہنسانا میرا اپنا مزاج ہے اور خوشی اس بات کی ہے کہ شائقین بھی بہت پسند کرتے ہیں اب تک میں نے جتنا بھی کام کیا ہے اس کو بہت پسند کیا گیا ہے اور اس سے میری بہت زیادہ حوصلہ افزائی ہوئی ہے اس سے مجھے آگے بڑھنے میں مدد ملتی ہے۔

مزید :

کلچر -