صدر میں سیوریج کا پانی جمع مکین و راہگیر پریشان

  صدر میں سیوریج کا پانی جمع مکین و راہگیر پریشان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے صدر کی مختلف سڑکوں پر سیوریج کا پانی جمع ہوگیا، حکام کی جانب سے تاحال نکاسی آب کا کام شروع نہیں کیا جاسکا ہے۔صدر پارکنگ پلازہ، ایمپریس مارکیٹ اور بوہری بازار کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں، شہریوں کے مطابق صدر کی سڑکوں پر سیوریج کا پانی گزشتہ روز سے کھڑا ہے لیکن نکاسی کرنے والا کوئی نہیں۔شہریوں کے مطابق سڑکوں پر پانی گٹر بند ہونے کی وجہ سے ہے اور انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت متعدد گٹر کھولے بھی ہیں۔دوسری جانب صدر کے علاقے میں سیوریج کا پانی کھڑا ہونے سے فضا میں بدبو پھیل گئی ہے جس سے دکانداروں سمیت عام گزرنے والے شہری بھی متاثر ہورہے ہیں اور دکانداروں کا کاروبار بھی متاثر ہے۔شہریوں کے مطابق گزشتہ روز سے صدر جیسے تجارتی علاقے میں پانی کھڑا ہونے کے باوجود نکاسی کا کام نہ کرنا حیرت اور غیر ذمہ داری کی اعلی مثال ہے۔