انگلش بسکٹ کی دبئی میں منعقدہ گلفوڈ 2020 میں شرکت
کراچی(پ ر) انگلش بسکٹ مینوفیکچررز(ای بی ایم) نے حال ہی میں اپنی نئی کارپوریٹ برانڈ کی شناخت متعارف کرائی تھی جس کے بعداس نے پہلی مرتبہ دبئی میں منعقدہ گلفوڈ 2020 میں شرکت کی اوراسے نمائش میں آنے والوں کی جانب سے زبردست ستائش حاصل ہوئی۔ اِس طرح،اِس نمائش میں شرکت نے انگلش بسکٹ کے لیے توسیع اور بین الاقوامی مارکیٹوں تک پہنچنے کے لیے متعدد مواقع پیدا کیے ہیں۔حالیہ مہینوں میں، ای بی ایم نے اپنی توجہ آپریشنل صلاحیتوں میں اضافے پر مرکوز رکھی ہے تاکہ بڑھتی ہوئی بین الاقوامی طلب پوری کی جاسکے۔ایک ایسی پہنچ کے ساتھ جس میں پہلے ہی دنیا کے متعدد ممالک شامل ہیں، ای بی ایم کو توقع ہے کہ وہ اپنے صارفین کے نیٹ ورک میں مزید اضافہ کرے گا اور اس نیٹ ورک میں مزید ممالک شامل ہو جائیں گے۔اس موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے ای بی ایم کی چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈاکٹر زیلاف منیر نے کہا،’ہم نے اپنے صارفین کو صحت بخش اور غذائیت سے بھرپور غذا کی فراہمی کی ذمہ داری لی ہے۔ ہمیشہ بڑھتی ہوئی طلب کے باعث ای بی ایم نے اپنے بنیادی پیداواری عمل میں جدت، تحقیق اور ترقی کو اہمیت دی ہے۔ مارکیٹ ریسرچ کے ذریعے، ہم نے، ملک میں اور بیرون ملک، اپنے صارفین کی بڑھتی ہوئی طلب کا جائزہ لیا ہے اور اِس قابل ہوئے ہیں کہ علاقائی اقسام سمیت انتہائی اعلیٰ معیارکی جدید پیشکشوں کی طلب کرنے والوں کی ضرورتیں پورا کر سکیں۔‘ای بی ایم کے ڈائریکٹر بزنس ڈیویلپمنٹ، شاہ زین منیرنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا،’اس سال نمائش کے نتائج ہمارے ادارے کے لیے بہت زبردست رہے ہیں۔ ہم نئی مارکیٹوں میں داخل ہونے کے لیے رکاوٹوں کو دور کرتے رہیں گے اور عمدہ کارکردگی کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجیز اختیار کرتے رہیں گے۔ کاروبار کی ترقی کے لیے ہماری بنیادی توجہ بین الاقوامی مارکیٹوں پر مرکوز رہے گی۔ ہم اپنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافے کے ذریعے قومی خزانے میں اپنا حصہ فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔‘