سندھ کے وزیربلدیات کا لی مارکیٹ میں قائم بس اسٹینڈکادورہ

  سندھ کے وزیربلدیات کا لی مارکیٹ میں قائم بس اسٹینڈکادورہ

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے بدھ کو لی مارکیٹ میں قائم بس اسٹینڈکادورہ کیااوروہاں موجود ٹرانسپورٹرزسے ان کے مسائل دریافت کیئے۔تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے لی مارکیٹ میں قائم54 سالہ قدیم بس اسٹینڈ کا دورہ کیا اور وہاں موجود ٹرانسپورٹربرادری سے ان کے مسائل دریافت کئے اور ان کوجلدازجلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کہاکہ ٹرانسپوٹرز حضرات ہمارے لئے محترم ہے،سندھ حکومت نے ہمیشہ ٹرانسپوٹرز کی بہتری کے لئے اقدامات کئے ہیں۔اس موقع پر سپریم کونسل آف آل پاکستان ٹرانسپوٹرز کے چئیرمین کیپٹن ریٹائرڈ آصف محمود نے وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا شکریہ ادا کیااورکہا کہ سید ناصرحسین شاہ ٹرانسپوٹرز کودرپیش مسائل کے حل میں ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں اور اپنے سابقہ دور میں جب وہ وزیر ٹرانسپورٹ سندھ تھے تب بھی ٹرانسپورٹ کی بہتری کے لئے احسن اقدامات کرتے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمیں امید ہے کہ آئندہ بھی سندھ حکومت ٹرانسپورٹرز کے مسائل حل کے لئے ہمارے ساتھ کھڑی ہوگی

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -