کوئٹہ میں ریلی پر خودکش حملہ افسوسناک ہے،مولانا عبدالرحمن سلفی

      کوئٹہ میں ریلی پر خودکش حملہ افسوسناک ہے،مولانا عبدالرحمن سلفی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(پ ر) امیر جماعت غربااہلحدیث پاکستان ورئیس جامعہ ستاریہ اسلامیہ مولاناعبدالرحمن سلفی، ، مولانا پروفیسر حافظ محمدسلفی، مولانا مفتی انس مدنی،علامہ ڈاکٹر عامر عبداللہ محمدی حشمت اللہ صدیقی، مولانا اسحاق شاہد،مولانا فضل ربی، عمران احمدسلفی، قاضی عبدالسمیع، فیصل سلفی مولاناعبدالوکیل ناصر مولانا جاسم سلفی ودیگر نے کوئٹہ میں صدیق اکبرؓ کی ایک ریلی میں خود کش حملہ کے نتیجہ میں کئی جانوں کے نقصان پر شدید افسوس کا اظہا کرتے ہوے حالیہ واقعہ کو کھلی دہشت گردی قرار دیتے ہوے سخت مذمت کااظہار کیا ہیایک بیان میں اہلحدیث علماء نے کہا کہ ایسے واقعات ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے ور مذہب کی بنیاد پر آپس میں لڑانے فتنہ و فساد کرانے کی گہری سازش ہیں اس کیخلاف پور قوم بلا امتیاز مذہب وملت متحد ہوکر ایسے عناصر کا مقابلہ کرنا ہوگاعلماکرام نے حکومت سے مطالبہ کیا وہ ذمہ دار عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں اور جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین مالی مدد اور زخمیو ں مناسب علاج کے احکامات دے علماکرام نے پسماندگان سے دلی تعزیت اظہار کیا اور زخمیو ں جلد صحت یابی کی دعا کی ہے