سرائے نورنگ میں ایک شخص کا گلہ گھونٹ دیا گیا
سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)نورنگ کے علاقے زاہد آباد میں ملزمان نے خواژہ خان نامی شخص کا گلہ گھونٹ کر ان کو قتل کر دیا پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی اس سلسلے میں پولیس نے میڈیا کے نمائندوں کو تفصیلات دیتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ مقتول کے بھائی بخت نور ولد سید روشان سکنہ تحصیل لدھا وزیرستان حال زاہد آباد نورنگ نے اپنی مدعیت میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ شام وہ اپنے گھر میں موجود تھا کہ ان کا بھائی خواژہ خان گھر میں داخل ہوا اور بیوی سے کہا کہ ان کے ساتھ فقیر محمد عرف فقیری سکنہ جنوبی وزیرستان حال زاھدآبا اور روحان سکنہ جنوبی وزیرستان حال کوٹکہ خان بہادر آئے ہوئے ہیں ان کے لئے روٹی تیار کی جائے جس کے بعد میں لڈو گیم کھیلنے کے لئے گھر سے نکل گیا جیسے ہی میں گھر سے نکلا تو گلی میں بلب روشن تھا اور دیکھا کہ مقتول بھائی فقیر محمد اور روحان کے ساتھ کھڑا تھا گیم سے واپس پر آیا تو خالی پلاٹ میں بھائی کی قتل شدید لاش پڑی تھی جس کا گلہ گھونٹ کر قتل کیا تھا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی.