نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کیلئے پیپسی اور پشاور یونیورسٹی میں معاہدہ

    نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کیلئے پیپسی اور پشاور یونیورسٹی میں معاہدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(سٹاف رپورٹر)پیپسی کو پاکستان,امل اکیڈمی اور پشاور یونیورسٹی کے مابین نوجوانوں کے لئے ہنر مندی اور بہتر روزگار کی فراہمی کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کر دیے گئے۔ پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان، امل اکیڈمی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر علی صدیق اور پیپسی کو کے ہیڈ آف پبلک پالیسی اینڈ گورنمنٹ افیئرز سید خرم شاہ نے نوجوانوں میں ہنر مندی کو فروغ اور باہمی تعاون کی یاداشت پر دستخط کیے۔پاکستان کی بڑھتی ہوئی نوجوان نسل روزگار کے مواقع کی تلاش میں ہے۔ متعدد سروے کے مطابق بیشتر گریجویٹس نوجوانوں کے پاس تکنیکی مہارت تو ہے مگر پیشہ ورانہ مہارت میں میں پیچھے ہیں۔جو کہ روز گار کے حصول میں مشکل کا سبب بنتا ہے۔ اس لئے نجی شعبے کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ پاکستان میں تعلیمی اداروں اور حکومت کے تعاون سے مل کر کامکریں جس سے نوجواوں میں پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہوئے ان کے لیے روزگار کے بہتر مواقع پیدا کر سکیں۔ اس اشتراک کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو کامیابی سے اپنے تعلیمی سفر سے پیشہ وارانہ سفر کی جانب گامزن کرنا ہے۔ پیپسی کو امل اکیڈمی کے ساتھ مشترکہ طور پر سکلز ڈیولپمنٹ پروگرام چلا رہا ہے 2019 میں پنجاب اور سندھ کے صوبوں میں پائلٹ پروگرام تشکیل دیا گیا جس کے مثبت نتائج حاصل ہوئے۔ ایک ہزار یونیورسٹی سٹوڈنٹس نے اس پروگرام سے فائدہ اٹھایا جن میں سے 34 فیصد خواتین شامل تھیں۔ اس پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے 70 فیصد گرایجوایٹس کو تین ماہ کے اندر بہتر ملازمت کے مواقع میسر آ گئے۔ 2020 میں اس پروگرام کے دائرہ کار کو صوبہ خیبر پختون خواہ تک بڑھایا جا رہا ہے جس میں 2000 نوجوانون لڑکے اور لڑکیوں کو داخلہ دیا جائے گا۔ پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر، ڈاکٹر محمد آسف خان کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خواہ اور ملک کے تعلیمی اداروں میں ایک خاص مقام رکھتی ہے جو کہ نوجوانوں کو نصابی اور غیر نصابی طور پر مظبوط کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپسی کو اور امل اکیڈمی کے ساتھ اشتراک کے ذریعے یونیورسٹی آف پشاور کے طلباء کو پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بہتر بنانے کا موقع ملے گا