گورنر سندھ سے ایم پی اے حلیم عادل شیخ کی ملاقات

  گورنر سندھ سے ایم پی اے حلیم عادل شیخ کی ملاقات

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنرسندھ عمران اسماعیل سے تحریک انصاف کے رہنما و رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر حلیم عادل شیخ نے گورنرسندھ کو رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری اور صحافی عزیز میمن کے قتل، کتے کے کاٹنے سے اموات میں مسلسل اضافہ سمیت دیگر متعلقہ امور سے تفصیلی آگاہ کیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ رکن سندھ اسمبلی شہناز اور صحافی عزیز میمن کے قاتلوں کو ہرصورت قانون کی گرفت میں لانا ہوگا۔ انہوں نے لواحقین کے لئے مالی مدد اور انھیں ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ مقتول عزیز میمن کے بچوں کی کفالت یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کتے کے کاٹنے سے اموات میں مسلسل اضافہ کو تشویش ناک قرار دیتے ہوئے محکمہ صحت کو متاثرہ افراد کے علاج معالجہ کے لئے ہر ممکن سہولیات فراہم مرنے کی ہدایت بھی کی۔ حلیم عادل شیخ نے گورنر سند ھ کو بتایا کہ انہوں نے رکن سندھ اسمبلی شہناز اور صحافی عزیز میمن کے ورثاء سے ملاقات کی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ورثاء قاتلوں کی گرفتاری اور انصاف کے خواہشمند ہیں اور اس ضمن میں ان کی امیدوں کا محور گورنر سندھ ہیں۔ رکن سندھ اسمبلی نے مزید کہا کہ مقتول عزیز میمن کے بچوں کی کفالت انتہائی نا گزیر ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -