وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے جائیکا کے وفد کی ملاقات

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے جائیکا کے وفد کی ملاقات

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی)جائیکا(کے صدر ڈاکٹر شنیچی کٹاؤکانے اپنے وفد کے ہمراہ یہاں وزیراعلی ہاس میں ملاقات کی۔ وفد میں مسٹر ہیرو ٹاناکا چیف سیکریٹری آف پریزیڈنٹ آفس، شوہیل ہارا ڈائریکٹر جنرل ساؤتھ ایشیا، مسٹر نوبوہیرو کاٹوانی ڈائریکٹر ساؤتھ ایشیا ڈویژن شامل تھے جبکہ وزیراعلی سندھ کے ساتھ چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد وسیم، پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سیکریٹری تعلیم خالد حیدر شاہ، سیکریٹری صحت زاہد عباسی اور دیگر موجود تھے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ جائیکا سندھ حکومت کا اہم شراکتدار ہے، ہم نے ابھی جائیکا اسسٹیڈ ایجوکیشن اور ہیلتھ سیکٹر میں 2 منصوبے مکمل کئے ہیں اور 54 گرلز پرائمری اسکول اور نارتھ کراچی میں اسپتال کی اپ گریڈیشن کے منصوبے مکمل ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جائیکا کے تعاون سے ایک لائیواسٹاک کا منصوبہ سندھ کے دیہی علاقوں میں چل رہا ہے، ہم نے جائیکا کے ساتھ 2 منصوبے کرنے جارہے ہیں جو پلاننگ کمشین سے منظور ہو گئے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -