مہنگے عروسی جوڑے، ٹیکس ٹکے کا نہیں، ڈریس ڈیزائنرز کی شامت

مہنگے عروسی جوڑے، ٹیکس ٹکے کا نہیں، ڈریس ڈیزائنرز کی شامت

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) لاکھوں روپے کے عروسی جوڑے بنا کر بھی ٹیکس نہ دینے والے ڈریس ڈیزائنرز کی شامت آگئی۔ لاکھوں روپے کے جوڑے بیچنے والے ڈریس ڈیزائنرز کا ٹیکس کی مد میں محض چند ہزار روپے دینے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) بھی متحرک ہوگیا۔ایف بی آر حکام نے 24 ڈریس ڈیزائنرز کو نوٹس جاری کئے ہیں جن میں سے ریٹرن فائل نہ کرنے والے بھی شامل ہیں۔ایف بی آر حکام کے مطابق ڈیزائنرز کے آڈٹ، ویلتھ اسٹیٹمنٹ اور آمدن پر کام شروع کر دیاہے۔

ڈریس ڈیزائنرز

مزید :

صفحہ اول -