صوبوں کو انسداد غذائی ذخیرہ اندوزی و مصنوعی گرانی کیلئے اقدامات کا حکم 

 صوبوں کو انسداد غذائی ذخیرہ اندوزی و مصنوعی گرانی کیلئے اقدامات کا حکم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت اجلا س میں اہم غذائی اشیاء کی ذخیرہ اندوزی و مصنوعی گرانی روکنے کیلئے صو بوں اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کردی گئیں۔ بدھ کو مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت رمضان المبارک میں اہم غذائی ا شیاء کی فراہمی اور قیمتوں میں استحکام رکھنے کیلئے اہم اجلاس ہوا جس میں اجلاس میں وزارت تجارت فوڈ سکیورٹی صنعت و پیداوار ایف بی آ ر یوٹیلیٹی سٹور حکام نے شرکت کی۔ جاری اعلامیہ میں کہاگیاکہ ملک میں اہم غذائی اشیاء کی پیداوار اور فراہمی میں کوئی قلت نہیں،اہم غذائی اشیاء کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی گرانی روکنے کیلئے صوبوں اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں۔
اقدامات حکم

مزید :

صفحہ اول -