وفاقی کابینہ کا اجلاس آج،16نکاتی ایجنڈا پر غور کیا جائے گا

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج،16نکاتی ایجنڈا پر غور کیا جائے گا

  

اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس (آج)جمعرات کو ہوگا، اجلاس میں 16نکاتی ایجنڈا پر غور کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال اور ترک صدر طیب ایردوان کے دورہ پاکستان میں معاہدوں کی تفصیلات سے کابینہ کو اعتماد میں لیا جائے گا۔اس کے علاوہ کابینہ مہنگائی کی روک تھام کے اقدامات کا بھی جائزہ لے گی جبکہ احساس پروگرام میں ارکان پارلیمان کو شامل کرنے کے معاملے پر بریفنگ بھی ایجنڈا میں شامل ہے۔اجلاس میں گیس کی قیمتوں اور بجلی بلوں کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے جبکہ دالوں پر ٹیکس ریگولیڑی ڈیوٹی کے معاملے پر بھی غور کیا جائے گا۔وفاقی کابینہ کو پاکستان اسٹیل ملز کے معاملہ پر بھی غور کیا جائے گا جبکہ بھارت سے ایک بار کے لیے کیڑے مار ادویات کی درآمد کی اجازت کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ بچوں کے حقوق سے متعلق قومی کمیشن کی تشکیل کا معاملہ اور کابینہ مشترکہ مفادات کونسل کے مستقل سیکرٹریٹ کے قیام پر بھی غور کیا جائے گا۔مزید برآں پاکستان نرسنگ کونسل کے ممبر کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

وفاقی کابینہ

مزید :

صفحہ اول -