مولانافضل الرحمن، ایاز صادق ملاقات،تحفظ دستور تحریک پر تبادلہ خیال

مولانافضل الرحمن، ایاز صادق ملاقات،تحفظ دستور تحریک پر تبادلہ خیال

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار ایاز صادق نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق کا کہنا تھا کہ مولانا کی تحفظ دستور تحریک میں شرکت کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی، میں ذاتی حیثیت میں مولانا اسعد کی دعوت پر ان سے ملاقات کیلئے حاضر ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اکرم درانی نے مدعو کیا تو کوئی وجہ نہیں ساری جماعتیں شریک نہ ہوں۔ہم جانتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان ہم سے ناراض ہیں، مگر وہ روادار سیاستدان اور عالم دین ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو ایوان میں ٹف ٹائم دے رہے ہیں البتہ پی ٹی آئی کی طرح غیر جمہوری راستہ اپناتے ہوئے سول نافرمانی کی تحریک یا پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملہ نہیں کرینگے، ہم جمہوریت پسند لوگ ہیں۔

ایازصادق

مزید :

صفحہ اول -