عبداللہ عبداللہ کا افغان صدر اشرف غنی کی جیت ماننے سے انکار
کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے صدارتی انتخابات کے سرکاری نتائج کا 5 ماہ بعد اعلان کر دیا گیا جس کے مطابق موجودہ صدر اشرف غنی ہی فاتح قرار پائے ہیں۔دوسرے نمبر پر آنیوالے امیدوار عبداللہ عبداللہ نے الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نتائج کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے اشرف غنی کے متوازی اپنی حکومت بنانے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم، شفاف اور بائیو میٹرک سسٹم کے تحت، جیتی ہے اور ہم اپنی فتح کا اعلان کرتے ہیں۔
عبداللہ عبداللہ