بٹ خیلہ،نامعلوم افراد کی فائرنگ،باپ بیٹا قتل

بٹ خیلہ،نامعلوم افراد کی فائرنگ،باپ بیٹا قتل

  

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)بٹ خیلہ خارمیں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے باپ کونوجوان حافظ قران بیٹے سمیت قتل کردیاملزمان جائے وقوعہ سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ خارکے رپورٹ کے مطابق خارمیاں گانوں چم میں منگل کے روزمیاں سیدبخت باچا ااوران کے جواں سال حافظ قران بیٹے واحدعلی شاہ نے نمازفجراداکرکے گھرجارہے تھے کہ راستے میں پہلے سے تھاک میں بیٹے ہوئے نامعلوم ملزمان نے اندھادھندفائرنگ کرکے قتل کردیاملزمان جائے وقوعہ سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے تھانہ خارنے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -