پنجاب یونیورسٹی(آسا) انتخابات، ٹیچرز الائنس کا تمام سیٹوں پر کلین سوئپ

پنجاب یونیورسٹی(آسا) انتخابات، ٹیچرز الائنس کا تمام سیٹوں پر کلین سوئپ

  

لاہور (خصوصی رپورٹ)پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن (آسا) کے انتخابات میں ٹیچرز الائنس نے صدر، سیکرٹری سمیت تمام نشستوں پر کلین سوئپ کر لیا۔ آسا کے انتخابات میں اساتذہ کے چار گروپس ٹیچرز الائنس، ٹیچرز فرنٹ، اکیڈمک گروپ اور کونسل آف پروفیشنلزکے درمیان مقابلہ ہوا۔ ٹیچرز الائنس کے امیدوار ڈاکٹر ممتازا نور 385ووٹ لے کر دوسری بار آسا کے صدر منتخب ہوئے۔جاوید سمیع 357ووٹ لے کر جنرل سیکریٹری، ڈاکٹر امان اللہ 384ووٹ لے کر جوائنٹ سیکریٹری، ڈاکٹر رافعہ رفیق372ووٹ لے کر خزانچی، ڈاکٹر مقیت جاوید 369ووٹ لے کر نائب صدر آرٹس اور نائب صدر سائنس کی سیٹ ڈاکٹر احسان شریف 346ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ ایگزیکٹیو ممبران کی نشستوں پر ڈاکٹر عبد الرحمان نیازی، ڈاکٹر ابرار احمد، منور اقبال، ڈاکٹر عمران دین، ماجد علی، ڈاکٹر بلال حیدر، ڈاکٹر فاطمہ رسول اور ڈاکٹر اقصیٰ ملک کامیاب ہوئے۔ اپنے پیغام میں نو منتخب صدر ڈاکٹر ممتاز انور چوہدری نے کہا کہ یونیورسٹی کے قومی و بین الاقوامی سطح پرکردار کو بحال کرانے کیلئے کام کریں گے۔ یونیورسٹی میں تحقیق کے کلچر کو پروان چڑھانے اور فیکلٹی ممبران کو مزید سہولیات فراہم کرنے کیلئے بھرپور کوشش کریں گے۔

کلین سوئپ

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -