جی ایم لینڈ ایکوزیشن، ری سیٹلمنٹ بریگیڈیئر شعیب کا مہمند ڈیم کا دورہ
مہمند (نمائندہ پاکستان) مہمند، جی ایم لینڈ ایکوزیشن اینڈ ری سیٹلمنٹ بریگیڈیئر شعیب کا دورہ مہمند ڈیم۔ زمینوں اور درختوں کی کٹائی کا معاوضہ ادا کرنے اور مقامی لوگوں کو نوکریاں دینے کی ہدایات جاری کئے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز جی ایم لینڈ ایکوزیشن اینڈ ری سیٹلمنٹ بریگیڈیئر شعیب نے مہمند ڈیم کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر بریگیڈیئر نے تحصیل پنڈیالئی عمائدین کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا یہاں آنے کا مقصد مقامی مشران اور سیاسی نمائندوں کے تحفظات سننا اور اُن کے حل کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے ہیں۔ انہوں نے مقامی لوگوں کے جائز مطالبات پر تفصیلی بات چیت کی اور اُن کے حل کیلئے یقین دہانی کرائی۔ اور کہا کہ وہ زمین جو پہلے ڈیم میں شامل نہیں تھے اور اب کسی وجہ سے شامل ہو گئی ہیں اُن کا سروے کے بعد مالکان کو معاوضۃ دیا جائیگا۔ ڈیم کی تعمیر کا کام ٹائم لائن کے مطابق جاری ہے۔