صدرمملکت لاہور کا 3 روزہ دورہ کریں گے

صدرمملکت لاہور کا 3 روزہ دورہ کریں گے
صدرمملکت لاہور کا 3 روزہ دورہ کریں گے

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی 22 فروری کو 3 روزہ دورے پر لاہور جائیں گے۔

صدر عارف علوی لاہور میں قیام کے دوران بچوں کی نفسیات پر فاؤنٹین ہاؤس میں ہونے والے سیمینار سے خطاب کریں گے۔وہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے کانووکشن میں بھی شریک ہوں گے۔صدر عارف علوی ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں نظریہ پاکستان کانفرنس کا افتتاح بھی کریں گے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور