راولپنڈی :معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)راولپنڈی تھانہ نصیر آباد کی حدود میں رکشہ اور ڈمپر ڈرائیورز کے درمیان معمولی تلخ کلامی کے دوران فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق رکشہ اور ڈمپر ڈرائیور کے درمیان تلخ کلامی کے دوران نامعلوم ملزمان نے فائرنگ شروع کردی، جس سے بیچ بچاو¿ کرانے والے 2 شہری شاہ زیب اور ظہیر جاں بحق جبکہ عبداللّٰہ اور عتیق زخمی ہو گئے۔زخمیوں اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔