پنجاب سمیت مختلف اضلاع میں مزید بارش کا امکان، موسم سرد ہو گیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک کے مختلف علاقوں میں آج بھی بارش کا امکان ہے جبکہ بعض مقامات پرژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو بالائی اور وسطی پنجاب سمیت بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان سمیت مختلف اضلاع میں گرج چمک اور تیز ہواو¿ں کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بعض مقامات پر برفباری بھی ہو سکتی ہے جبکہ دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔
جمعرات کی صبح مردان، لکی مروت، وزیر آباد، جنڈ، ظفر وال، نارووال، شکر گڑھ سمیت بعض مقامات پر بارش کا سلسلہ جاری رہا اور تیز ہواو¿ں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب کے کئی اضلاع، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان سمیت کئی مقامات پر گرچ چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس کے بعد موسم مزید سرد ہو گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سب سے کم درجہ حرارت اسکردو منفی 7 رہا جبکہ کالام، استور کا درجہ حرارت منفی 5، پارا چنار منفی 3، مالم جبہ اور بگروٹ کا درجہ حرارت منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔