امریکا میں وزیراعظم عمران خان کے نام سے ادارہ چلنے کا انکشاف

امریکا میں وزیراعظم عمران خان کے نام سے ادارہ چلنے کا انکشاف
امریکا میں وزیراعظم عمران خان کے نام سے ادارہ چلنے کا انکشاف

  



واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکا میں وزیراعظم عمران خان کے نام سے ادارہ چلنے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد پاکستانی سفارت خانے اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ادارے کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق تحریک انصاف امریکا نے وزیراعظم عمران خان کے نام پر چلائے جانے والے ادارے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا۔ پی ٹی آئی نے وضاحت کی کہ اس ادارے کا پارٹی یا عمران خان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

صدر پی ٹی آئی امریکا سجاد برکی کا کہنا ہے کہ تنظیم چلانے والے دبیرترمزی کی پارٹی رکنیت معطل کردی گئی ہے، عمران خان کے نام سے تنظیم کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

”عمران خان ڈیویلپمنٹ اکیڈمک ریسرچ کا وزیراعظم سے کوئی تعلق نہیں، ادارے کے اہلکاروں کو عمران خان کے نام پر چندہ جمع کرنے سے روک دیا گیا ہے“۔

مزید : اہم خبریں /قومی /بین الاقوامی