وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا،وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں 16 نکاتی ایجنڈا منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا،ترکی کے ساتھ معاہدوں پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی، اجلاس میں گیس اور بجلی کے بلوں کا معاملہ بھی زیربحث آئے گاجبکہ مشیر خزانہ دالوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی سے متعلق بریفنگ دیں گے۔