شریف فیملی کے بعد ان کے عزیز و اقارب کو بھی عدالتی نوٹس جاری،27 فروری کو پیش ہونے کی ہدایت
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)شریف فیملی کے بعد ان کے عزیز و اقارب کو بھی عدالتی نوٹس جاری کردیئے گئے۔جاوید شفیع ،طارق شفیع،زاہد شفیع اورشاہد شفیع کو 27 فروری کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق عدالت نے نوازشریف کے کزنوں کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا،جاوید شفیع ،طارق شفیع،زاہد شفیع کو ملکیت کمپنیوں کے بینک ڈیفالٹر ہونے کے کیس میں طلب کیا گیا ہے،جاوید شفیع ،طارق شفیع،زاہد شفیع اورشاہد شفیع کو 27 فروری کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔