شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی کے 24 فروری تک ملتوی

شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی کے 24 ...
شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی کے 24 فروری تک ملتوی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی کے 24 فروری تک ملتوی کردی گئی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں لیگی رہنماﺅں شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی کے 24 فروری تک ملتوی کردی گئی۔عدالتی عملے کاکہناہے کہ چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ طبیعت ناسازی کے باعث چھٹی پر ہیں،چیف جسٹس اطہر من اللہ کل بھی مقدمات کی سماعت نہیں کریں گے ،اسلام آبادہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ 24 فروری کو ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔اسلام آبادہائیکورٹ کرونا وائرس سے متعلق کیس کی سماعت ہفتے کو کرے گی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد