مخالفین صبراورحوصلہ رکھیں،2023 تک حکومت کہیں نہیں جارہی ،گورنر پنجاب چودھری سرور

مخالفین صبراورحوصلہ رکھیں،2023 تک حکومت کہیں نہیں جارہی ،گورنر پنجاب چودھری ...
مخالفین صبراورحوصلہ رکھیں،2023 تک حکومت کہیں نہیں جارہی ،گورنر پنجاب چودھری سرور

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر پنجاب چودھری محمد سرورنے کہاہے کہ مخالفین صبراورحوصلہ رکھیں،2023 تک حکومت کہیں نہیں جارہی ،وزیراعظم عمران خان کاسیاسی اور ذاتی نہیں قومی ایجنڈاہے ۔

گورنر پنجاب چودھری سرور سے خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیرضیااللہ بنگش نے گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی ،گورنرپنجاب چودھری سرور نے ضیا اللہ بنگش سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بلدیات اورپولیس کا مثالی نظام ہے ،ان کاکہناتھا کہ مخالفین صبراورحوصلہ رکھیں،2023 تک حکومت کہیں نہیں جارہی ،وزیراعظم عمران خان کاسیاسی اور ذاتی نہیں قومی ایجنڈاہے ۔

چودھری محمد سرور نے کہاکہ ہمیں ورثے میں کمزور ادارے ملے جن کو ٹھیک کررہے ہیں ،عمران خان حقیقی معنوں میں کشمیریوں کے سفیر بن کر ان کا مقدمہ لڑرہے ہیں ۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور