بغیرآنکھیں بند کرکے حکم امتناع نہیں دے سکتے ،سندھ ہائیکورٹ کا شادی ہال گرانے پر حکم امتناعی جاری کرنے سے انکار

بغیرآنکھیں بند کرکے حکم امتناع نہیں دے سکتے ،سندھ ہائیکورٹ کا شادی ہال گرانے ...
بغیرآنکھیں بند کرکے حکم امتناع نہیں دے سکتے ،سندھ ہائیکورٹ کا شادی ہال گرانے پر حکم امتناعی جاری کرنے سے انکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے نارتھ ناظم آباد کے شادی ہال گرانے پر حکم امتناعی جاری کرنے سے انکارکردیا،جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ بغیرآنکھیں بند کرکے حکم امتناع نہیں دے سکتے ،پہلے دستاویزات لائیں شادی ہال قانونی حیثیت رکھتا ہے یا نہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں غیرقانونی تجاوزات کےخلاف جاری آپریشن رکوانے کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے نارتھ ناظم آباد کے شادی ہال گرانے پر حکم امتناعی جاری کرنے سے انکارکردیا،عدالت نے شادی ہال گرانے سے روکنے کیلئے فوری سماعت سے متعلق درخواست مستردکردی۔
جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بغیرآنکھیں بند کرکے حکم امتناع نہیں دے سکتے ،پہلے دستاویزات لائیں شادی ہال قانونی حیثیت رکھتا ہے یا نہیں ،عدالت نے کہا کہ جن قانونی دستاویزات کاذکرکررہے ہیں وہ فائل میں تونہیں لگائے گئے ،پہلے قانونی حیثیت کے دستاویزات لائیں پھر کچھ کریں گے ۔
عدالت نے کہا کہ سپریم کورٹ نے غیرقانونی تعمیرات گرانے کا حکم دے رکھا ہے ،شادی ہال کی قانونی حیثیت کے دستاویزات آنے کے بعدہی کیس سنیں گے ۔