عمران مافیا معیشت کی تباہی اورنااہلی کابوجھ میڈیا پر نہیں ڈال سکتا،مریم اورنگزیب کا وزیراعظم کی میڈیا پر تنقید پر ردعمل

عمران مافیا معیشت کی تباہی اورنااہلی کابوجھ میڈیا پر نہیں ڈال سکتا،مریم ...
عمران مافیا معیشت کی تباہی اورنااہلی کابوجھ میڈیا پر نہیں ڈال سکتا،مریم اورنگزیب کا وزیراعظم کی میڈیا پر تنقید پر ردعمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کی میڈیا پر تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ عمران مافیا معیشت کی تباہی اورنااہلی کابوجھ میڈیا پر نہیں ڈال سکتا،حکومت کا اپنا سٹیٹ بینک نالائقی چوری اورنااہلی کی داستان سنا رہا ہے ۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب! جن کے روزگار،کاروباراورگھرچھن گئے ان کو میڈیا کیا بتائے گا؟، عمران صاحب!جن کے گھر روٹی نہیں ،آٹا نہیں ،چینی نہیں ،ان کو میڈیا کیا بتائے گا؟،کیا18 ماہ میں روپے کی قدر میں 35 فیصد کمی نیشنل یاسوشل میڈیا نے کی؟۔
مزید اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران صاحب !آپ چور،کرپٹ،نالائق اورنااہل ہیں تو اس میں میڈیا کا کیاقصور؟،عمران مافیا معیشت کی تباہی اورنااہلی کابوجھ میڈیا پر نہیں ڈال سکتا،جن غریبوں کی ہسپتالوں میں مفت دوائی بندہوگئی ان کو میڈیا کیا بتائے گا،6 سال میں پشاور میٹرو کے کھڈے150 ارب کے ہو گئے تواس میں میڈیا اوراپوزیشن کاکیا قصور؟،ترجمان ن لیگ کاکہناتھا کہ کیا عوام کا کاروبار ،روزگار اور روٹی میڈیا اوراپوزیشن نے چرائی ہے ،عمران صاحب عوام ٹیکس نہیں دے رہی تو اپوزیشن کا کیاقصور ہے۔