گلوکارہ صنم ماروی اور ان کے شوہر میں علیحدگی ہوگئی

گلوکارہ صنم ماروی اور ان کے شوہر میں علیحدگی ہوگئی
گلوکارہ صنم ماروی اور ان کے شوہر میں علیحدگی ہوگئی

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گلوکارہ صنم ماروی اور ان کے شوہر میں علیحدگی ہو گئی،فیملی کورٹ نے گلوکارہ صنم ماروی کو خلع کی ڈگری جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق گلوکارہ صنم ماروی نے فیملی کورٹ میں خلع کیلئے دعویٰ دائر کررکھاتھا،صنم ماروی کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیاتھا کہ حامد علی سے 2009میں شادی ہوئی جس سے تین بچے بھی ہیں ،شادی کے کچھ عرصے بعد شوہر کا رویہ بدل گیا،صنم ماروی کاکہناہے کہ شوہر بچوں کے سامنے تشدد بھی کرتاہے،درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ مزید گزارا ممکن نہیں لہٰذاعدالت خلع کی ڈگری جاری کرے۔فیملی کورٹ لاہور نے فریقین کو سننے کے بعد گلوکارہ صنم ماروی کو خلع کی ڈگری جاری کردی۔

مزید : تفریح