پی ایس ایل سیزن 5 ، عمر اکمل کی معطلی پر دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بھی اعلان کر دیا

پی ایس ایل سیزن 5 ، عمر اکمل کی معطلی پر دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بھی ...
پی ایس ایل سیزن 5 ، عمر اکمل کی معطلی پر دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بھی اعلان کر دیا

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سپر لیگ کے سیزن 5 کا آغاز آج کراچی سے ہونے جارہاہے جہاں افتتاحی تقریب کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں جبکہ پہلا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا ۔

ایسی صورتحال میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی عمر اکمل کو اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت معطل کر دیا گیاہے جس کے باعث وہ اب کھیل کا حصہ نہیں بن پائیں گے تاہم اب دفاعی چیمپئن کی جانب سے بھی بیان جاری کر دیا گیاہے ۔

پی ایس ایل سیزن فائیو کی دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی سی بی کی جانب سے عمر اکمل کی معطلی پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ عمرا کمل کے معاملے کی انکوائری کر رہاہے جس کی وجہ سے فرنچائز اس وقت تک کوئی تبصرہ نہیں کرے گی جب تک انکوائری مکمل نہیں ہو جاتی تاہم اس دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز عمر اکمل کی جگہ متباد ل کھلاڑی کو استعمال کرے گی ۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیا تھا کہ عمرا کمل انکوائری کے دوران کسی بھی طرح کی کرکٹ میں حصہ نہیں لے سکتے ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز عمر اکمل کی جگہ متبادل کھلاڑی استعمال کر سکتی ہے ، انکوائری مکمل ہونے تک پی سی بی کی جانب سے کوئی تبصرہ نہیں کیا جائے گا ۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ عمر اکمل پہلے بھی خبروں کی زد میں آتے رہے ہیں تاہم گزشتہ تین چارہ ماہ سے یہ خبر چل رہی تھی ، انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ 2015 کے ورلڈ کپ میں پاک بھارت میں میچ کیلئے انہیں دو لاکھ ڈالرز کی آفر ہوئی تھی تاہم انہوں نے اس حوالے سے اینٹی کرپشن یونٹ کوئی اطلاع نہیں کی کیونکہ اگر کوئی ایسی آفر آئے تو کھلاڑیوں نے متعلقہ حکام کو آگاہ کرنا ہوتا ہے ۔

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update