’کھیل سے محبت مگر یہ فیصلہ نہیں کرسکتے کہ۔۔۔‘یووراج سنگھ نے پاک بھارت کرکٹ سیریز پر خاموشی توڑ دی

’کھیل سے محبت مگر یہ فیصلہ نہیں کرسکتے کہ۔۔۔‘یووراج سنگھ نے پاک بھارت کرکٹ ...
’کھیل سے محبت مگر یہ فیصلہ نہیں کرسکتے کہ۔۔۔‘یووراج سنگھ نے پاک بھارت کرکٹ سیریز پر خاموشی توڑ دی

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کے مایہ ناز کھلاڑی یووراج سنگھ نے پاک بھارت سیریز کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں میں کرکٹ کھیلوں کیلئے بہتر ہے، تاہم کس ملک سے کھیلنا ہے اس کا فیصلہ وہ نہیں کرسکتے۔

پاکستان اور بھارت میں کرکٹ سیریز کی بحالی دونوں ممالک میں مقیم کرکٹ کے مداحوں کی سب سے بڑی خواہش ہے۔اس حوالے سے پاکستانی اور بھارتی کھلاڑی بھی اپنی آراکااظہاراور سیریز کے حق میں بیانات دیتے رہتے ہیں لیکن بھارتی کرکٹ بورڈ کی ہٹ دھرمی ہے کہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لیتی۔

حال ہی میں کبڈی ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کی آمد کے بعد ایک بار پھر پاک بھارت کرکٹ موضوع بحث بنی ہوئی ہے، اسی ضمن میں پاکستان سے شعیب اختر نے آواز بلند کی ہے تو دوسری جانب یووراج سنگھ نے بھی دونوں ملکوں میں سیریز کی حمایت میں آوازاٹھائی ہے۔سپورٹس 360 سے بات کرتے ہوئے یووراج سنگھ کاکہنا تھا کہ ’مجھے 2004،2006اور2008میں ہونے والی پاک بھارت سیریزمیں حصہ لینا یاد ہے۔ اب اس بارے میں کچھ نہیںہورہا لیکن کیا کریں یہ ہمارے ہاتھ میں بھی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کھیل سے محبت کی وجہ سے کرکٹ کھیلتے ہیں لیکن ہم خود اس بات کافیصلہ نہیں کرسکتے کہ ہمیں کس ملک سے کھیلنا ہے۔ جہاں تک بات ہے پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز کی تو اس میں کھیلوں کی بہتری ہے۔

مزید :

کھیل -