قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ نے چیئرمین پی سی بی کوکل طلب کرلیا

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ نے چیئرمین پی سی بی کوکل طلب ...
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ نے چیئرمین پی سی بی کوکل طلب کرلیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ نے چیئرمین پی سی بی کوطلب کرلیا،احسان مانی کو کل قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں طلب کیاگیا ہے ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو کل قائمہ کمیٹی طلب میں طلب کرلیاگیا،قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ نے چیئرمین پی سی بی کوطلب کیا ،کمیٹی نے گزشتہ 3 سال کی آمدن واخراجات کی تفصیلات لانےکی ہدایت کردی،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی اجلاس کی صدارت آغاحسن بلوچ کریں گے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -