سابق سپرنٹنڈنٹ کاشانہ افشاں لطیف کااقراکائنات کیس سے متعلق چیف جسٹس پاکستان کو خط ،سوموٹو ایکشن لینے کی اپیل

سابق سپرنٹنڈنٹ کاشانہ افشاں لطیف کااقراکائنات کیس سے متعلق چیف جسٹس پاکستان ...
سابق سپرنٹنڈنٹ کاشانہ افشاں لطیف کااقراکائنات کیس سے متعلق چیف جسٹس پاکستان کو خط ،سوموٹو ایکشن لینے کی اپیل

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق سپرنٹنڈنٹ کا شانہ افشاں لطیف نے اقراکائنات کیس سے متعلق چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا جس میں چیف جسٹس گلزاراحمد سے کیس پر سوموٹو ایکشن لینے کی اپیل کی گئی ہے ۔

یادرہے کہ لاہور کے کاشانہ ہاﺅس سے بیاہ کر جانے والی کائنات ایدھی سینٹر میں پراسرار طور پر انتقال کر گئی تھی۔ اس کی نوجوان عابد حسین سے جون 2019 میں شادی ہوئی تھی، کاشانہ کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف کا کہنا ہے کہ یہ شادی کائنات کی پسند سے ہوئی تھی۔

پولیس کے مطابق کائنات کی شادی کے ایک ماہ بعد ہی گھریلو ناچاقی شروع ہو گئی تھی، اسی پریشانی میں اس نے 29 جولائی 2019 کو مبینہ طور پر بلیچ پی لیا تھا، اسے ہسپتال پہنچایا گیا۔ کائنات کی جانب سے بلیچ پینے اور شوہر کے ساتھ نہ رہنے کا بیان تھانہ باغبانپورہ میں درج ہے۔پولیس کے مطابق ایک مرتبہ پھر طبیعت خراب ہونے پر کائنات کو 4 فروری کو گنگا رام ہسپتال لایا گیا تھا۔ طبی امداد کے بعد اسے واپس ایدھی سینٹر ٹاﺅن شپ بھجوا دیا گیا جہاں وہ پانچ فروری کو انتقال کر گئی تھی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور