سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہو گیا

سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہو گیا
سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہو گیا

  



کراچی (ویب ڈیسک) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہی دن میں 1350 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1350 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر 92500 روپے ہوگئی ہے۔10 گرام سونے کی قدر 1158 روپے اضافے سے 79304 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 23 ڈالر اضافے سے 1610 ڈالر فی اونس ہے۔

مزید : بزنس