یکم مارچ سے گاڑی خریدنے والے کو یہ کام ہرصورت کرنا ہوگا،احکامات جاری

یکم مارچ سے گاڑی خریدنے والے کو یہ کام ہرصورت کرنا ہوگا،احکامات جاری
یکم مارچ سے گاڑی خریدنے والے کو یہ کام ہرصورت کرنا ہوگا،احکامات جاری

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نئے احکامات جاری کئے گئے ہیں جس کے تحت یکم مارچ 2020سے گاڑی خریدنے والے ہر شخص کو گاڑی اپنے نام ٹرانسفر کرنے سے قبل بائیو میٹرک ویری فکیشن کروانا ہوگی۔

پروپاکستانی کے مطابق پنجاب ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے یہ اقدام ٹیکس آمد ن بڑھانے کیلئے اٹھایا گیاہے۔

تفصیلات کچھ یوں ہیں کہ صوبے میں وہیکل ٹرانسفر کے نظام میں تبدیلی کی گئی ہے جس کے تحت گاڑی خریدنے اور بیچنے والے دونوں حضرات کو ٹرانسفر سے قبل بائیو میٹرک ویری فکیشن کرانا ہوگی۔نئے نظام کے نفاذ کیلئے پنجاب حکومت نے تمام ضرور ی کارروائیاں مکمل کرلی ہیں۔محکمے کا کہنا ہے کہ بائیو میٹرک ویری فکیشن سے بدانتظامی کے سارے مسائل سے چھٹکارہ ملے گا اور خریدو فروخت کا عمل زیادہ آسان اور زیادہ شفاف ہوجائے گا۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ضروری مشینری خرید لی گئی ہے جسے آن لائن سسٹم سے بھی منسلک کردیا گیاہے۔ذرائع کے مطابق یہ اقدام مارکیٹ سے اوپن ٹرانسفر لیٹر اور دیگر غیر قانونی اقدامات کے خاتمے کا باعث بنے گا ۔

مزید :

قومی -بزنس -علاقائی -پنجاب -لاہور -