”پاکستان کے ایٹمی میزائل کے کامیاب تجربے سے بھارت الرٹ اور خوف کا سماں کیونکہ۔۔۔“ برطانوی میڈیا نے رپورٹ جاری کر دی

”پاکستان کے ایٹمی میزائل کے کامیاب تجربے سے بھارت الرٹ اور خوف کا سماں ...
”پاکستان کے ایٹمی میزائل کے کامیاب تجربے سے بھارت الرٹ اور خوف کا سماں کیونکہ۔۔۔“ برطانوی میڈیا نے رپورٹ جاری کر دی

  



لندن  (ویب ڈیسک) برطانوی میڈیا کاکہنا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی کرورز میزائل ’رعد 2‘ کے کامیاب تجربے سے بھارت الرٹ ہوگیا ہے اور وہاں خوف کا سماں ہے کیونکہ اس اضافی صلاحیت سے پاکستان بھارت میں کسی بھی حساس ٹھکانے کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

برطانوی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان ایئرفورس نے منگل کو جوہری صلاحیت کے حامل ’رعد2‘ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا اور اس کی فوٹیج جاری کی۔ یہ میزائل 6 سو کلومیٹر دور سے اپنے ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنا سکتا ہے۔

میزائل کی اضافی رینج میں اضافے سے بھارت میں تشویش پیدا ہوسکتی ہے۔ بھارت بھی اس سال کے اختتام پر اپنے کروز میزائل کے تجربات کرسکتا ہے۔اسلام آباد کے سینٹر فار انٹرنیشنل اسٹرٹیجک کے سینئر فلیو منصور احمد کا کہنا ہے کہ رعد2 سے پاکستان کی صلاحیتوں کی اضافہ ہوگا کہ وہ محفوظ مقامات سے بھارت کے زمین اور سمندر پر حساس ٹھکانوں کو باآسانی نشانہ بنا سکے گا۔

مزید : برطانیہ