فردوس عاشق اعوان کو شیرآٹاکھاگیا کا نعرہ کیوں یادآیا؟

فردوس عاشق اعوان کو شیرآٹاکھاگیا کا نعرہ کیوں یادآیا؟
فردوس عاشق اعوان کو شیرآٹاکھاگیا کا نعرہ کیوں یادآیا؟

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کوملک میں آٹے کے بحران پر ہونے والی تنقید کے بعد شیر آٹا کھا گیا کہ نعرے یاد آگئے۔

فردوس نے کہا ”ن لیگیوں سے کہتی ہوں کہ قوم کو وہ وقت نہیں بھولا جب عوام ”شیر آٹا کھا گیا کے نعرے لگاتے تھے“۔سارے پاکستان کو معلو م ہے کہ اس وقت آٹا،چینی ،گھی اور خاص کر کے مرغیوں پر کس کا کنٹرول تھا۔“

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دیئے گئے بیان میں انہوں نےبلاول بھٹو کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا، بلاول سے منسوب ایک خبر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے  کہا”بلاول صاحب!آپ نے بس چلانا ہے تودو خاندانوں سے لوٹی ہوئی قوم کی دولت واپس دلوادیں۔ان کے خلاف تحریک چلائیں پوری قوم آپ کا ساتھ دے گی۔بلاول صاحب عوام کابس چلے توتھرکے معصوم بچوں کے قاتلوں کوعبرت کانشان بنادیں۔عوام کابس چلے توان کا مستقبل ان سے چھین لینے والوں کولوہے کازیور پہنائیں۔“

انہوں نے کہا”وزیراعظم عمران خان کا عوام کے ساتھ احساس اور درد کا رشتہ ہے۔ وہ ماضی کی حکومتوں کے عوام کو دیے گئے زخموں پر مرہم رکھ رہے ہیں“۔

فردوس نے کہا”بلاول صاحب! پاکستان کے عوام باشعور ہیں۔ اپوزیشن کی اصلیت اور نیت دونوں سے عوام بخوبی آگاہ ہیں۔قوم کو لوٹ کر مال بنانے والوں کو عوام نے نظروں سے گرایا اور عمران خان کو دہائیوں سے قوم پر مسلط دوخاندانوں کے استحصالی راج سے نجات کا ذریعہ بنایا۔ “

مزید : قومی