”چینی مافیا پر وزیراعظم عمران خان کو جو رپورٹ بھیجی گئی اس میں خسرو بختیار اور میرا۔۔۔“ جہانگیر ترین میدان میں آ گئے

”چینی مافیا پر وزیراعظم عمران خان کو جو رپورٹ بھیجی گئی اس میں خسرو بختیار ...
”چینی مافیا پر وزیراعظم عمران خان کو جو رپورٹ بھیجی گئی اس میں خسرو بختیار اور میرا۔۔۔“ جہانگیر ترین میدان میں آ گئے

  



اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ءجہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ چینی بحران پر جس مافیا کا نام لیا جا رہا ہے وہ میں اور خسرو بختیار نہیں،وزیر اعظم کو بھیجی گئی رپورٹ میں بھی ہمارا نام نہیں، میں نے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ مل کر پانامہ میں شریف برادران کا بت گرایا اس لیے ن لیگ میرا نام چینی مافیا کے طور پر لیتی ہے،وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری سے کوئی اختلافات نہیں ہم سب وزیر اعظم عمران خان کی ٹیم ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ حکومت کے کسی اجلاس میں شریک نہیں ہوتا، خاص کر آٹے اور چینی سے متعلق اجلاسوں میں میرا کوئی عمل دخل ہے نہ میں مشورے دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میری یا میرے کسی رشتے دار کی کوئی آٹا فیکٹری نہیں ہے۔ذخیرہ اندوزوں کے خلاف حالیہ کریک ڈاو¿ن پر جہانگیر ترین نے کہا کہ ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے جس سے سپلائی کاسلسلہ متاثر ہو تاہم چینی یا گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد