”جعلی پولیس مقابلوں کیلئے ایک راﺅ انوار کافی ہے،ہم کسی اور کودوسراراﺅانواربننے نہیں دیںگے “پشاورہائیکورٹ ، پولیس مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت رپورٹ مسترد

”جعلی پولیس مقابلوں کیلئے ایک راﺅ انوار کافی ہے،ہم کسی اور ...
”جعلی پولیس مقابلوں کیلئے ایک راﺅ انوار کافی ہے،ہم کسی اور کودوسراراﺅانواربننے نہیں دیںگے “پشاورہائیکورٹ ، پولیس مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت رپورٹ مسترد

  



پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاورہائیکورٹ نے پولیس مقابلے میں نوجوان کی مبینہ ہلاکت کیس میں پولیس کی تحقیقاتی رپورٹ مستردکرتے ہوئے آئی جی خیبرپختونخوا کودوبارہ تحقیقات کرنے کا حکم دیدیا،جسٹس قیصر رشید نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ جعلی پولیس مقابلوں کیلئے ایک راﺅ انوار کافی ہے ،ہم کسی اور کو دوسراراﺅانوار بننے نہیں دیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق پشاورہائیکورٹ میں پولیس مقابلے میں نوجوان کی مبینہ ہلاکت کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے پشاورپولیس کی جانب سے تیارہ کردہ تحقیقاتی رپورٹ مستردکردی،پشاورہائیکورٹ نے آئی جی خیبرپختونخوا کو دوبارہ تحقیقات کرنے کا حکم دیدیا،جسٹس قیصر رشید نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ جعلی پولیس مقابلوں کیلئے ایک راﺅ انوار کافی ہے،ہم کسی اور کو دوسراراﺅانوار بننے نہیں دیں گے ،جسٹس قیصر رشید نے کہاکہ ایس پی رینک کے افسر کی ایسی رپورٹ کرناافسوسناک ہے ۔

مزید : پشاور /علاقائی /خیبرپختون خواہ