سپریم کورٹ نے جی آئی ڈی سی سیس کیس کافیصلہ محفوظ کرلیا

سپریم کورٹ نے جی آئی ڈی سی سیس کیس کافیصلہ محفوظ کرلیا
سپریم کورٹ نے جی آئی ڈی سی سیس کیس کافیصلہ محفوظ کرلیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ جی آئی ڈی سی سیس کیس کافیصلہ محفوظ کرلیا،عدالت نے کہاہے کہ تمام وکلا 15 روز میں اپنی معروضات تحریری طور پر جمع کروا سکتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے جی آئی ڈی سی سیس کیس کی سماعت ہوئی،دوران سماعت پنجاب ،سندھ اوربلوچستان کی جانب سے وفاق کی سیس کی حمایت کی گئی جبکہ خیبرپختونخواحکومت کی جانب سے جی آئی ڈی سی سیس کی مخالفت کی گئی۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ خیبرپختونخواانڈسٹری پہلے ہی پسی ہوئی ہے خیبرپختونخواحکومت چاہتی ہے انڈسٹری پر سیس نہ لگایا جائے ،وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ ساری انڈسٹری کے ساتھ ایک جیسا سلوک ہوناچاہئے ،عدالت فیصلے میں سیس کے قانون سے پہلے وصول کرنے کو بھی مدنظر رکھے ۔

سپریم کورٹ جی آئی ڈی سی سیس کیس کافیصلہ محفوظ کرلیا،عدالت نے کہاہے کہ تمام وکلا 15 روز میں اپنی معروضات تحریری طور پر جمع کروا سکتے ہیں ۔

مزید : اسلام آباد /قومی /علاقائی