جرمنی کے شیشہ بارزمیں9افراد کو قتل کرنے والاکون تھااور اپنی والدہ کے ساتھ کس حالت میں ملا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

جرمنی کے شیشہ بارزمیں9افراد کو قتل کرنے والاکون تھااور اپنی والدہ کے ساتھ کس ...
جرمنی کے شیشہ بارزمیں9افراد کو قتل کرنے والاکون تھااور اپنی والدہ کے ساتھ کس حالت میں ملا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

  



فرینکفرٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)جرمن پولیس فرینکفرٹ کے قریبی ٹاون ہناوکے شیشہ بارمیں9افراد کو قتل کرنے والے شخص کا سراغ لگانے میں کامیاب ہوگئی، سکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری جب حملہ آور کے گھر پہنچی تو وہاں اسے اور اس کی والدہ کو مردہ حالت میں پایا۔

ڈیلی میل آن لائن کے مطابق جرمن علاقے ہناو کے دو شیشہ بارز میں فائرنگ کرکے نوافراد کو قتل اور چھ کو شدیدزخمی کرنے والے اس شخص کی شناخت توبیاس کے نام سے کی گئی ہے جو انتہائی سخت گیر خیالات کا حامل تھااور امریکا سے نفرت کرتا تھا۔

بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کے بعد ملزم کاسراغ لگالیاگیا۔ پولیس کے مطابق ملزم اپنے گھر میں مردہ حالت میں ملا جبکہ قریب ہی اس کی ماں کی بھی لا ش پڑی تھی۔ پولیس نے ملزم اور اس کی والدہ کی ہلاکت کی وجوہات تاحال ظاہر نہیں کی ہیں۔

جرمنی کے ایک مقامی اخبار کے مطابق پولیس کو ایک اعترافی رقعہ اور ویڈیو پیغام بھی ملا ہے جس میں انگریزی زبان میں اپنے سخت گیر نظریات کا اظہارکیاگیاتھا۔ اخبار کے مطابق توبیاس نے اپنے بیانات میں امریکا پر تنقید کرتے ہوئے انہیں بچوں سے جنسی زیادتیاں کرنے والا اور سیکرٹ سوسائٹیز کے ذریعے حکومت کرنے والے قراردیا ہے۔

پولیس کو قاتل کا والد بھی جائے وقوعہ کے قریب سے ہی مل گیا جس پر پولیس نے اسے گرفتار کرلیا تاہم پولیس کے مطابق ان کا فائرنگ کے اس واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق مرنے والے ترک اور کرد تھے۔

مزید : بین الاقوامی