’اٹارنی جنرل انور منصور نے استعفیٰ دیا نہیں ہے بلکہ۔۔۔‘وزارت قانون نے اصل بات بتادی

’اٹارنی جنرل انور منصور نے استعفیٰ دیا نہیں ہے بلکہ۔۔۔‘وزارت قانون نے اصل ...
’اٹارنی جنرل انور منصور نے استعفیٰ دیا نہیں ہے بلکہ۔۔۔‘وزارت قانون نے اصل بات بتادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اٹارنی جنرل انور منصور  کی جانب سے استعفیٰ دیے جانے کے دعوے پر وفاقی وزارت قانون کا ردعمل بھی آگیا۔
وزارت قانون کا کہنا ہے کہ انور مقصود نے استعفیٰ دیا نہیں ہے بلکہ ان سے ستعفیٰ لیاگیاتھا۔ بیان کے مطابق انور منصور  کا رویہ نامناسب تھا اس لئے استعفیٰ مانگا گیاتھااوراب انور منصور اٹارنی جنرل کے عہدہ پر کام نہیں کریں گے۔
دوسری جانب دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ انورمنصور سے کہا گیا تھا کہ وہ استعفیٰ دے دیں تو بہتر ہوگا۔
یاد رہے اس سے قبل اٹارنی جنرل انور منصور نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اوراپنا استعفیٰ صدر مملکت عارف علوی کو بھجوا دیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستان بار کونسل نے گزشتہ روز ایک پریس ریلیز میں اٹارنی جنرل انور منصور خان سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا،جس پر اٹارنی جنرل انور منصورنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا،اٹارنی جنرل انور منصور نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوا دیا ہے جس میں استعفیٰ فوری منظور کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
انور منصور خان کا کہناہے کہ پاکستان بار کونسل نے میرے استعفیٰ کا مطالبہ کیاتھا جس پر میں اپنے عہدے سے مستعفی ہورہا ہوں۔ان کا کہناتھا کہ پاکستان بار کونسل کے بھائیوں اورساتھیوں کے ساتھ کھڑا ہوں،ڈیڑھ سال اپنی پوری صلاحیتوں کیساتھ کام کیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -