وفاقی حکومت کااٹارنی جنرل انور منصور خان کے بیان سے لاتعلقی کااعلان ،متفرق درخواست سپریم کورٹ میں جمع

وفاقی حکومت کااٹارنی جنرل انور منصور خان کے بیان سے لاتعلقی کااعلان ،متفرق ...
وفاقی حکومت کااٹارنی جنرل انور منصور خان کے بیان سے لاتعلقی کااعلان ،متفرق درخواست سپریم کورٹ میں جمع

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت نے اٹارنی جنرل انور منصور خان کے بیان سے لاتعلقی کااعلان کردیا،وفاقی حکومت نے متفرق درخواست سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق 2صفحات پر مشتمل متفرق درخواست صدارتی ریفرنس کیس میں دائر کی گئی ہے ،درخواست میں کہاگیا ہے کہ انور منصور خان نے 18 فروری کو غیر ضروری زبانی بیان دیا،وفاقی حکومت اٹارنی جنرل کے بیان پر لاتعلقی کا اعلان کرتی ہے،درخواست میں مزیدکہاگیاہے کہ وفاقی حکومت عدلیہ کا بہت احترام کرتی ہے،حکومت ملک میں قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں /قومی /علاقائی