اسلام آبادہائیکورٹ ،وزیراعظم کے معاونین کی تعیناتی کیس میں وفاقی حکومت کو جواب جمع کروانے کیلئے آخری موقع

اسلام آبادہائیکورٹ ،وزیراعظم کے معاونین کی تعیناتی کیس میں وفاقی حکومت کو ...
اسلام آبادہائیکورٹ ،وزیراعظم کے معاونین کی تعیناتی کیس میں وفاقی حکومت کو جواب جمع کروانے کیلئے آخری موقع

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے وزیراعظم کے معاونین کی تعیناتی کیس میں وفاقی حکومت کو جواب جمع کروانے کیلئے آخری موقع دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلا م آبادہائیکورٹ میں وزیراعظم کے معاونین کی تعیناتی چیلنج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس عامر فاروق اورجسٹس غلام اعظم نے درخواست پر سماعت کی،اسلام آبادہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو جواب جمع کروانے کیلئے آخری موقع دے دیا،جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ آئندہ سماعت پر تحریری جواب جمع کرائیں پھر دلائل کا آغاز ہوگا ۔

جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ کچھ فریقین کے وکیل پیش ہوئے باقی رہ گئے ہیں ان کا کیا کیا جائے؟،ان کو ہدایت کردیں عدالت کے سامنے پیش ہوجائیں اس طرح نہیں چلے گا۔ایک آئینی معاملہ عدالت کے سامنے آگیا ہے تو اس پر فیصلہ تو کرنا ہے ،اس طرح التوا کرنے سے جان تو نہیں چھوٹے گی ۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ یوسف بیگ مرزا اور افتخاردرانی اب معاون خصوصی نہیں ہیں ،عدالت نے کہا کہ دوصورتیں ہو سکتی ہیں کہ جو پیش نہیں ہوئے سنے بغیر ہی فیصلہ کردیں یا اشتہار نکال دیں،جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ عدالت کو بتایا گیا کہ نعیم الحق فوت ہو چکے ہیں ،اگرمعاونین بنائے بھی جاسکتے ہیں تو کیا انہیں وفاقی وزیر کے برابرعہدہ دیا جاسکتا ہے؟۔

اسلام آبادہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو جواب جمع کروانے کیلئے آخری موقع دے دیا،عدالت نے وزیراعظم کے 15 معاونین کی تعیناتی چیلنج کرنے کی درخواست پر سماعت10مارچ تک ملتوی کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد