اٹارنی جنرل انور منصو ر کااستعفیٰ،حکومت یہ کام کرکے عزت بچائے، سینئر صحافی حامد میر بھی بول اٹھے

اٹارنی جنرل انور منصو ر کااستعفیٰ،حکومت یہ کام کرکے عزت بچائے، سینئر صحافی ...
اٹارنی جنرل انور منصو ر کااستعفیٰ،حکومت یہ کام کرکے عزت بچائے، سینئر صحافی حامد میر بھی بول اٹھے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اٹارنی جنرل انور منصور خان کی جانب سے استعفیٰ دیئے جانے پر سینئر صحافی حامدمیر بھی چپ نہ رہے اور حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس واپس لے لے۔


تفصیلات کے مطابق اٹارنی جنرل انور منصور خان کی جانب سے استعفیٰ دیئے جانے پر سینئر صحافی حامد میر بھی بول اٹھے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کئے گئے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ’اٹارنی جنرل انور منصور خان نے الزام لگایا تھا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا جواب تیار کرنے میں سپریم کورٹ کے کچھ ججوں نے انکی مدد کی ان سے الزام کا ثبوت مانگا گیا تو پیش نہ کر سکے قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس ایک مذاق بن چکا ہے بہتر یہی ہو گا کہ حکومت ریفرنس واپس لے کر عزت بچائے‘۔


یاد رہے کہ اٹارنی جنرل انور منصور خان نے اٹارنی جنرل انور مقصود نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اوراپنا استعفیٰ صدر مملکت عارف علوی کو بھجوا دیا۔انور منصور خان کا کہناہے کہ پاکستان بار کونسل نے میرے استعفیٰ کا مطالبہ کیاتھا جس پر میں اپنے عہدے سے مستعفی ہورہا ہوں۔ان کا کہناتھا کہ پاکستان بار کونسل کے بھائیوں اورساتھیوں کے ساتھ کھڑا ہوں،ڈیڑھ سال اپنی پوری صلاحیتوں کے ساتھ کام کیا۔


انور مقصود کا بیان سامنے آنے پر حکومتی موقف بھی سامنے آگیا۔وزارت قانون کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق اٹارنی جنرل نے استعفیٰ دیا نہیں ہے بلکہ ان سے استعفیٰ لیا گیاہے۔وزارت قانون و انصاف کے مطابق اٹارنی جنرل سے ان کے نامناسب رویے کی وجہ سے استعفیٰ لیاگیاہے۔

مزید :

قومی -