وفاقی حکومت کا اٹارنی جنرل کے عہدے کیلئے سابق وفاقی وزیر قانون بیرسٹر علی ظفر سے رابطہ

وفاقی حکومت کا اٹارنی جنرل کے عہدے کیلئے سابق وفاقی وزیر قانون بیرسٹر علی ...
وفاقی حکومت کا اٹارنی جنرل کے عہدے کیلئے سابق وفاقی وزیر قانون بیرسٹر علی ظفر سے رابطہ

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت نے اٹارنی جنرل کے عہدے کیلئے سابق وفاقی وزیر قانون بیرسٹر علی ظفر سے رابطہ کرلیا، علی ظفر نے عہدہ قبول کرنے کیلئے مہلت طلب کرلی ۔

نجی ٹی وی ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ انور منصور خان کی جانب سے استعفیٰ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوائے جانے کے بعد وفاقی حکومت نے اٹارنی جنرل کیلئے سابق وفاقی وزیر قانون بیرسٹر علی ظفر سے رابطہ کیا ہے،تاہم علی ظفر نے عہدہ قبول کرنے کیلئے مہلت طلب کرلی ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد