کیماڑی میں زہریلی گیس پھیلنے کی ممکنہ وجہ بننے والا جہاز بندر گاہ پر موجود ؟اب تک کیوں نہیں ہٹا یا گیا؟حیران کن وجہ سامنے آگئی

کیماڑی میں زہریلی گیس پھیلنے کی ممکنہ وجہ بننے والا جہاز بندر گاہ پر موجود ...
کیماڑی میں زہریلی گیس پھیلنے کی ممکنہ وجہ بننے والا جہاز بندر گاہ پر موجود ؟اب تک کیوں نہیں ہٹا یا گیا؟حیران کن وجہ سامنے آگئی

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سویا بین سے لدا جہاز پورٹ سے اب تک منتقل نہیں کیا جاسکا، ہرکیولس جہاز اب بھی بندرگاہ پر موجود ہے، پورٹ حکام کے مطابق جہاز میں کہیں مال بھرا اور کہیں خالی ہونے سے توازن خراب ہے جس کی وجہ سے جہاز کی سیلنگ نہیں ہوسکتی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز سویابین سے بھرے امریکی بحری جہاز ’ہرکولیس‘ کو پورٹ قاسم منتقل کردیا جائے گا تاہم امریکی جہاز کی روانگی سطح آب کم ہونے پر روک دی گئی تھی۔

ماہرین کے مطابق جہاز سے سویابین کی ان لوڈنگ کے دوران اٹھنے والی ڈسٹ سے ہوا میں زہریلی آلودگی پیدا ہوئی اور اتوار 16 فروری کی شام 6 بجے کراچی بندرگاہ سے قریب ترین علاقے ریلوے کالونی کے شہری متاثر ہونا شروع ہوگئے۔

مزید : قومی