بلاول بھٹوزرداری نے وزیر اعظم عمران خان کی ایمانداری پر بڑا سوال اٹھا دیا

بلاول بھٹوزرداری نے وزیر اعظم عمران خان کی ایمانداری پر بڑا سوال اٹھا دیا
بلاول بھٹوزرداری نے وزیر اعظم عمران خان کی ایمانداری پر بڑا سوال اٹھا دیا

  



لاہور(ڈیلی  پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایماندار وزیراعظم آنے کے بعد اب کرپشن کیوں بڑھ گئی ہے،نالائق اور نااہل حکومت نے صرف غریب پر بوجھ ڈالا ہے،ان کی گالم گلوچ صرف تماشے ہیں تاکہ عوام کو خوار کر سکیں، پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ سے ملک کے مفاد میں نہیں، ہم اسے نہیں مانتے جب کہ عوام نالائقوں کی ناکامیوں کا بوجھ کیوں اٹھائیں؟ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ غریب کے لیے جدوجہد کی۔

ڈیفنس لاہور میں شعبہ خواتین کےاجلاس سےخطاب کرتے ہوئے  پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے بغیر اگر کوئی سیاسی جماعت پاکستان میں انقلاب لائی ہے تو وہ پاکستان پیپلز پارٹی ہے اور آئندہ بھی پاکستان پیپلزپارٹی ہی ملک میں بہتری لائے گی،اس حکومت نے پندرہ ماہ میں عوام کیلئے کیا کیا؟ پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت نے اپنے پہلے سال میں اٹھارویں ترمیم، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، پنشن میں اضافہ، تنخواہوں میں اضافہ، لیبر اور زرعی اصطلاحات جیسے انقلابی اقدام اٹھائے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بھی اپنے دور میں آئی ایم ایف سے قرض لیا لیکن اس کے ساتھ عوام کے معا شی حقوق کا تحفظ بھی یقینی بنایا، مہنگائی کا بوجھ عوام پر نہیں پڑنے دیا،ہ پیپلز پارٹی کے دور میں دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی گئی، پیپلز پارٹی کے دور میں ہم نے چیلنجز کا سامنا کیا، پیپلز پارٹی کے دور میں دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی تاہم اس نالائق اور نااہل حکومت نے صرف غریب پر بوجھ ڈالا ہے، ان کی گالم گلوچ صرف تماشے ہیں تاکہ عوام کو خوار کر سکیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے  کہا کہ خوشی ہو رہی آج اپنی پارٹی کی خواتین سے ملاقات کر رہا ہوں، سب نے پارٹی کے لیے بھرپور قربانیاں دی ہیں، خواتین کے لیے مقام پیدا کرنا چاہتے ہیں، خواتین اور مرد برابری کے ساتھ کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ غریب کے لیے جدوجہد کی، سب جانتے ہیں کتنی مہنگائی بڑھ چکی ہے؟ خواتین جانتی ہیں کہ کتنا مشکل ہے ایسے حالات میں رہنا، ہمیں اپنے ملک کے معاشی حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایماندار وزیراعظم آنے کے بعد اب کرپشن کیوں بڑھ گئی ہے، عمران خان کو ہمیں بتانا چاہیے کس کرپشن کی وجہ سے ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے، پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ سے ملک کے مفاد میں نہیں ہم اسے نہیں مانتے جب کہ عوام نالائقوں کی ناکامیوں کا بوجھ کیوں اٹھائیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی